امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانیوں کو لوٹنے والی غیرملکی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

افغان مشن پر آئی غیر ملکی خاتون کو امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانی شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون سمیت تینوں ملزمان کو گوجرانوالہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق نائجیریا سے ہے، غیر ملکی خاتون افغان مشن پر پاکستان آئی تھی اور امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانی شہریوں کو لوٹا کرتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں