افغانستان میں مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان

کابل: افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے افغانستان میں مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ۔

ترجمان افغان وزارت تعلیم عزیز احمد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا افغانستان میں لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول مارچ سےدوبارہ کھلیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خواتین اساتذہ کی تنخواہیں اداکی ہیں اور لڑکیوں کیلئے مزید خواتین اساتذہ بھرتی کریں گے جکہ خواتین اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد سے چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں