بھارتی خاتون روڈ ایکسیڈنٹ میں بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

بھارتی خاتون نے اپنی خوش قسمتی کی وجہ سے جان بچا لی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون سڑک کے کنار پر چل رہی ہیں اور اچانک پیچھے سے ایک تیز رفتار کار ایک رکشے سے ٹکرا جاتا ہے۔

کار کے رکشے سے ٹکرانے کی وجہ سے روڈ پر چلنے والی خاتون بھی اس حادثےکا شکار ہوتی ہوئی جہاں نظر آئیں وہیں یک دم خاتون کو کھڑے ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کو ایک آئی پی ایس آفیسر وی سی نے شیئر کیا تھا۔

آئی پی ایس افسر پیدل چلنے والوں اور ڈرائیوروں کے لیے روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتا ہیں۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق، ہندوستان میں سڑک حادثات کے واقعات 2020 میں 3,54,796 سے بڑھ کر 2021 میں 4,03,116 ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ NCRB کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں ہندوستان میں 4,03,116 سڑک حادثات میں تقریباً 1,55,622 لاکھ لوگوں کی جانیں گئیں اور 3,71,884 افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں