سیاحوں کے لیے تھائی لینڈ میں داخلے پر عائد پابندیوں کو نرم کردیا گیا

سیاحوں کو یکم جولائی سے تھائی لینڈ میں داخلے کے لیے تھائی لینڈ پاس نامی آن لائن رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تھائی لینڈ کے سینٹر فار کووڈ 19 سچوئشن ایڈمنسٹریشن (سی سی ایس اے) نے 17 جون کو یہ اعلان کیا۔

تھائی لینڈ پاس ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جہاں غیرملکی مسافروں کو دستاویزات اور تفصیلات تھائی لینڈ میں داخلے سے پہلے جمع کرانا ہوتی ہے۔

اس رجسٹریشن کے بغیر مسافروں کو تھائی لینڈ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مگر رجسٹریشن کی ضرورت ختم ہونے کے بعد بھی مسافروں کو کووڈ 19 ویکسینیشن یا نیگیٹو کووڈ ٹیسٹ کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

تھائی وزیر سیاحت Pipat Ratchakitprakan نے بتایا کہ عوامی مقامات پر آئندہ ماہ سے فیس ماسک پہننے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

البتہ چار دیواری کے اندر ہجوم ہونے پر ماسک کو پہننا ہوگا۔

تھائی لینڈ دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے مگر کووڈ کی وبا کے باعث عائد ہونےو الی پابندیوں سے سیاحوں کی آمد میں کمی آئی۔

تھائی جی ڈی پی کے لیے سیاحت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شعبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں