ٹک ٹاک میں ٹک ٹاک ناؤ نامی نیا فیچر متعارف

ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئے فیچر ٹک ٹاک ناؤ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین اپنے فون کے فرنٹ اور بیک کیمروں کو بیک وقت استعمال کرکے ویڈیو بناسکتے ہیں۔

ٹک ٹاک ناؤ بنیادی طور پر ایک سوشل میڈیا ایپ بی رئیل کے ایک فیچر کی نقل ہے۔

اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام پہلے ہی فرنٹ اور بیک کیمروں کو بیک وقت استعمال کرنے کے فیچرز متعارف کراچکے ہیں۔

مگر ٹک ٹاک پہلی ایپ ہے جس نے بی رئیل کے فیچر کو اپنی سروس کا حصہ بنایا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ ٹک ٹاک ناؤ میں صارفین کو 10 سیکنڈ کی ویڈیو یا تصویر کھینچنے کا نوٹیفکیشن روزانہ موصول ہوگا۔

اس نوٹیفکیشن میں ٹائم ٹو ناؤ لکھا ہوگا تاکہ صارفین فرنٹ اور بیک کیمروں کو بیک وقت استعمال کرکے اپنی پسند کی پوسٹ تیار کرسکیں۔

یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جارہا ہے اور بتدریج دیگر ممالک میں ایک standalone ایپ کی شکل میں دستیاب ہوگا۔

ٹک ٹاک ناؤ میں 18 سال یا اس اس سے زائد عمر کے افراد ہی اپنی ویڈیوز ایکسپلور فیڈ میں پوسٹ کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں