شہباز شریف کی سعودی وزیراعظم بننے پر محمد بن سلمان کو عربی میں مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے بیٹے اور ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں