سینیٹراسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹراسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار 2 روز قبل 5 سال بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں