21 رکنی نئی پنجاب کابینہ سے گورنر بلیغ الرحمان کل حلف لیں گے

مسلم لیگ ن کی قیادت نے گونر پنجاب کو آئینی کردار ادا کرنے کے لئے نئی کابینہ کا حلف لینے کا کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 21 رکنی کابینہ کے نام فائنل کرلئے ہیں جس کا حلف گورنر پنجاب ہفتے کو گورنر ہاؤس میں لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کا حلف جمعہ کو گورنر ہاوس میں ہونا تھا تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی سیلاب زدگان کے ساتھ مصروفیت کے باعث تقریبِ حلف برداری ایک روز تاخیر کے باعث کل ہوگی۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں، عمران خان نے بزدار دور کی کابینہ میں ق لیگ کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لیں۔

ذرائع نے کہا کہ کابینہ میں محمود الرشید کو بلدیات، یاسمین راشد کو صحت، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اور ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم ملنے کا امکان ہے۔

راجہ بشارت وزیرِ پارلیمانی امور، ہاشم جواں بخت خزانہ، خرم ورک قانون، راجہ یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن اور ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ دئیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ علی افضل ساہی، لطیف گجر، محسن لغاری اور فیاض چوہان کو بھی وزیر بنائے جانے کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں