پی ٹی آئی کا جلسہ: انتظامیہ نے کروڑوں روپے کا آسٹرو ٹرف اکھاڑ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے باعث دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم اجڑگیا، انتظامیہ نے کروڑوں روپے کا آسٹروٹرف اکھاڑ دیا۔

دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم سیاست کی نظر ہوگیا، پی ٹی آئی کے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کے لیے نیشل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا کروڑوں روپے کا آسٹروٹرف بے دردی سے اکھاڑ دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان بادشاہ سلامت ہیں،وہ پورے ملک کو آگ لگاسکتے ہیں، یہ آسٹروٹرف کیا چیز ہے۔

پی ٹی آئی کی عندلیب عباس نے کہا کہ آسٹرو ٹرف کو منتقل کیا جارہا ہے، چند ماہ میں نیشنل اسٹیڈیم کے لیے نیا آسٹرو ٹرف آجائے گا۔

پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشدبھی عوام کو بڑے جشن کی نویدسناتی رہیں اور کہا کہ 13تاریخ کو نیشنل اسٹیڈیم میں تاریخی جشن ہوگا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پرعوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایک اسپورٹس مین نے چند گھنٹے کے سیاسی تماشے کے لیے کروڑوں روپے کا آسٹروٹرف اکھاڑدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں