پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے میں کامیاب

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا۔

جنرل سیکریٹری الپائن کلب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 38 سالہ کوہ پیما پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8 ہزار 849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا ہے۔عبدالجوشی 13رکنی ایورسٹ ایکسپیڈیشن ٹیم کا حصہ تھے۔

8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے، وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کر چکے ہیں۔

عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی بن جبکہ وہ رواں سال دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالجوشی کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ شمشال سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں