پاک انگلینڈ سیریز: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت ناساز ،ٹیم سے باہر

پاکستان انگلینڈ سیریز: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی، آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ کو وائرل انفیکشن ہو گیا ہے، اس لیے وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے جبکہ آئندہ میچز کے لیے نسیم شاہ کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

طبیعت ناسازی کے باعث نسیم شاہ کو رات کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے تاہم نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

واضح رہے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج سیریز کے پانچویں میچ میں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔

سات میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر اور 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سات میچوں کی سیریز ابھی تک دو دو سے برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں