پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 3.35 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ وائرس کا شکار مزید ایک شخص انتقال کر گیا۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 20 ہزار 678 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 693 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوگیا جبکہ اس وقت ملک میں 177 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں