’لال سنگھ چڈھا‘ کیخلاف بائیکاٹ مہم، عامر خان ذہنی دباؤ کا شکار

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اپنی اگلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے۔

فلمساز کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا: ’مجھے اچھی فلم بنانے پر خوشی ہے لیکن اگر لوگوں کو پسند نہ آئے تو دکھ ہوگا‘۔

میزبان نے جب ’لال سنگھ چڈھا‘ کے خلاف جاری بائیکاٹ مہم سے ہونے والی پریشانی سے متعلق پوچھا تو وہ ایک دم سنجیدہ ہوگئے۔

عامر خان نے جواب دیا: ’ظاہر سی بات ہے میں ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، یہ کیا سوال پوچھ رہے ہو یار‘۔

شو میں لال سنگھ چڈھا کی اداکارہ کرینہ کپور بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’آپ تو بہت پُراعتماد لگتے ہو‘۔

’لال سنگھ چڈھا‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چلائی جا رہی ہے جس میں عامر خان کے ایک پرانے انٹرویو کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا: ’بھارت کے حالات کا ایسا بُرا اثر ہو رہا ہے کہ اہلیہ نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ کسی دوسرے ملک چلے جاتے ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں