سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر 1600 روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1777 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بدھ کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 43 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار 28 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1620 روپے اور 1388 روپے پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں