گلگت میں شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 4 سیاح جاں بحق

مظفر آباد: گلگت میں شاہراہ قراقرم پررحیم آباد کےمقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکارہوگئی، جس کے نتیجے میں 4سیاح جاں بحق اور8شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گلگت میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جہاں شاہراہ قراقرم پررحیم آباد کے مقام پر گاڑی کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4سیاح جاں بحق اور8 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں