کانٹینٹ کریٹرز کی آمدنی بڑھانے کیلئے انسٹاگرام کا سبسکرپشن فیچر متعارف

انسٹاگرام نے کانٹینٹ کریٹرز کی آمدنی بڑھانے کیلئے سبسکرپشن فیچر متعارف کرادیا۔

اس فیچر کا مقصد انسٹاگرام کو حریف ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے میں مزید پر کشش بناکر کانٹینٹ کریٹرز کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔

مارک زکربرگ کے مطابق تخلیق کاروں کی پروفائلز پر سبسکرائبرز کیلئے ایک علیحدہ حصہ ہوگا، جہاں وہ سبسکرائبرز کے لیے خصوصی ریلز اور پوسٹیں لگائیں گے جن تک صرف سبسکرائبرز ہی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر تخلیق کاروں کو مونیٹائز کرنے اور اپنے خصوصی کانٹینٹ کے ذریعے اپنے زیادہ قریبی فالوورز کے اور قریب ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

جنوری میں اس فیچر کا تجربہ کیا گیا تھا اور امریکا میں ہزاروں کریٹرز کو سبسکرپشن کے فیچر تک رسائی حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں