ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہو گا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا، روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا ٹاکرا 28 اگست کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو دبئی میں گروپ بی کی ٹیموں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گروپ اے میں موجود روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد ہر 2 سال بعد کیا جاتا ہے تاہم 2020 میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کوروناکے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا تھا۔

گروپ اے پاکستان، بھارت اور کوائیفائی کرنے والی ٹیم شامل ہے، جب کہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں