ہاکی ایشیا کپ،پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 مئی کوہوگا

ایشیاء ہاکی کپ کا آغاز 23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا۔ہیروایشیاء کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید، ہیڈ کوچ ایکمین،کوچ وسیم احمد اور ديگر آفیشلز بھی شامل ہیں ہونگے۔ پاکستان کو اپنے پول میں بھارت،جاپان اور انڈونیشیا کے خلاف میچز کھیلنا ہیں۔

چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم منظور جونیئر نے جکارتہ میں قومی ہاکی ٹیم سےبہترین پرفارمنس کی توقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ اعلان کردہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ منظور جونیئر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت اور جاپان کے خلاف ایک میچ جیت کر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں