ایشیا ہاکی کپ، دلچسپ مقابلے کے بعد پاک بھارت میچ برابر

ایشیا ہاکی کپ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

جکارتہ میں ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف گول پہلے کوارٹر میں کیا جب کہ کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا عبدالوحید نے میچ کے 58 ویں منٹ میں کیا۔ ایونٹ میں پاکستان کا دوسرا میچ کل انڈونیشیا کے ساتھ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں