امیزون، ڈسکوری اور وارنر میڈیا نے بھی روس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

معروف امریکی ملٹائی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ’ایمزون‘ اور دو بڑی امریکی میڈیا کمپنیوں’وارنر میڈیا‘ اور ’ڈسکوری‘ نے بھی روس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈسکوری میڈیا کمپنی کی جانب سے روس میں اپنے تقریباََ 15 چینلز کی براڈ کاسٹنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وارنر میڈیا کی جانب سے بھی اسی طرح کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اپنے چینلز کی نشریات کو روس میں معطل کردیا گیا ہے، روسی اداروں کے ساتھ تمام نئے کانٹینٹ کے لیے لائسنسنگ اور میڈیا کمپنی کی جانب سے روس میں شیڈیو ل کیے گئے تھیٹر اور گیمز کی ریلیز کو بھی روک دیا گیا ہے۔

جبکہ امریکی ملٹائی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ’ایمازون‘ نے روس میں اپنےصارفین کے لیے اپنی سروسز کو معطل کردیا ہے اور اب کمپنی اپنے روسی صارفین کے لیے کسی قسم کی مصنوعات کی ترسیل نہیں کرے گی۔

یہی نہیں کمپنی نے اپنے بیان میں کہاکہ ’ہم روس میں مقیم صارفین کے لیے پرائم ویڈیو تک رسائی بھی معطل کر رہے ہیں‘۔

خیال  رہے کہ ان کمپنیوں سے پہلے سی این این، بی بی سی اور جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی جانب سے بھی روس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

اس بائیکاٹ کی وجہ روس کا نیا سنسرشپ قانون ہے، جسے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بروز جمعہ 4 مارچ کو منظور کیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں