تمام اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم تمام اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں، ہم پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیں گے۔

اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم کو شروع میں ہندو اور مسلمانوں کا ایمبیسڈر سمجھا جاتا تھا، اس کے بعد انہیں یہ اندازہ ہوگیا کہ کانگریس میں موجود لوگ ہندوؤں کی آزادی چاہتے تھے، تو اس کے بعد قائد اعظم نے مسلمانوں کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں