یوٹیوب نے 2021 میں پاکستانیوں کی سے زیادہ پسندیدہ ویڈیوز کی فہرست جاری

پاکستان میں ویڈیوز کے لیے یوٹیوب کا انتخاب ہی لوگوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور 2021 میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا۔

یوٹیوب نے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی بھی پسندیدہ ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے۔

یوٹیوب نے 2021 کے لیے پاکستان میں مقبول ترین قرار دی جانے والی ویڈیوز میں ٹی وی ڈراموں اور فلموں کا غلبہ ہے جبکہ ان سے کووڈ 19 کی وبا کے باعث صارفین کے رویوں میں آنے والی تبدیلی بھی ظاہر ہوتی ہے۔

مگر کچھ حیران کن نام بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

پاکستان میں سال 2021 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز کسی مختصر ویڈیو نے نہیں بلکہ ایک ڈرامے کی قسط نے حاصل کیا اور وہ ہے خدا اور محبت۔

ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز

10۔ اسپیکنگ انگلش ود کڈز: اے کیو انگلش

9۔ مس انڈیا 2021۔ ہنڈی ڈب مووی

8۔ کڑیاں جوان باپو پریشان، پنجابی فلم

7۔ برائیڈ جمپ آف بالکونی: تارک مہتا کا الٹا چشمہ

6۔ ایزی اینڈ کوئیک کیک ڈیکوریٹنگ ٹیوٹرل فار ایوری ون

5۔ پوگارو ہندی ڈب مووی

4۔ ارطغرل غازی سیزن 3 قسط 1

3۔ عشق ہے پہلی اور دوسری قسط

2۔ چپکے چپکے آخری قسط

1۔ خدا اور محبت سیزن 3 قسط 1

ٹاپ کونٹینٹ کریٹیئرز

1۔ اعجاز انصاری فوڈ سیکرٹس

2۔ ٹیکنو گیمرز

3۔ بابا فوڈ آر آر سی

4۔ معاذ صفدر ورلڈ

5۔ اسٹار اینونیمس

6۔ حیدر ٹی وی

7۔ وائس ڈیلی

8۔ کیو بی سی ورلڈ

9۔ ولیج فوڈ سیکرٹس

10۔ ووکیبی نار

اپنا تبصرہ بھیجیں