ممتاز شاعر ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے

ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

اجمل نیازی 1947 میں موسیٰ خیل میانوالی میں پیدا ہوئے، گورڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ کالج لاہور اور ایف سی کالج میں لیکچرر رہے۔

ڈاکٹر اجمل نیازی روزنامہ نوائے وقت میں ’بے نیازیاں ‘ کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں۔

اجمل نیازی نے 45 سال ادب کی خدمت میں گُزارے، انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں شاعری کی۔

اجمل نیازی کی تصنیفات میں جل تھل ،محمد الدین فوق ، بے نیازیاں ، مندر میں محراب اور سوانح حمید نظامی شامل ہیں۔

نامور شاعر اجمل نیازی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں