’سیکھو سکھاؤ پاکستان‘: آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان لرننگ فیسٹیول جاری

بچوں کی تربیت اور بہتر ذہنی نشوونما کے لیے آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان لرننگ فیسٹیول جاری ہے جہاں بچوں کی بڑی تعداد نے پسندیدہ موضوعات سے متعلق سرگرمیوں میں دلچسپی لی۔

جدید ٹیکنالوجی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فقدان کے اس دور میں بچوں کے لیے سیکھنے سکھانے کا موقع کسی غنیمت سے کم نہیں، اسی لیے کراچی آرٹس کونسل میں جاری پاکستان لرننگ فیسٹیول میں سیکڑوں بچوں نے شرکت کی۔

کسی نے پینٹنگ بنانا سیکھی تو کسی نے تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور کھیل کھیلنے کو ترجیح دی اور بہت سے بچوں نے کہانیاں سننے میں دلچسپی دکھائی۔

فیسٹیول میں خصوصی بچوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام بھی تھا جہاں ان کے لیے مختلف سیشنز رکھے گئے تھے۔

’سیکھو سکھاؤ پاکستان‘ کے سلوگن کے ساتھ یہ فیسٹیول تین دن جاری رہے گا، 16 دسمبر کا دن اساتذہ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں