اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟ صدر مملکت نے منظوری دیدی

صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج، جسٹس عمر عطا بندیال کی بطورچیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی۔

جسٹس عمر  عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022 سے ہوگی۔ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد  یکم فروری 2022 کوریٹائرہوجائیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال اس وقت جسٹس گلزار کے بعد سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج ہیں۔

صدر  مملکت نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں