یاسر حسین کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

معروف اداکار، کہانی نگار اور میزبان یاسر حسین نے اپنی آئندہ آنے والی فیچر فلم “جاوید اقبال: دی انٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر” کا پوسٹر جاری کردیا۔ خیال رہے کہ اس فلم میں یاسر حسین 100 بچوں کے قاتل شخص کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

باندی میں کام کرنے والے اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر فلم جاوید اقبال کا پہلا پوسٹر شیئر کیا اور اعلان کیا کہ یہ فلم جلد ہی سینما پر جاری کردی جائیگی۔ان کی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے شوہر کی آنے والی فلم کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں